بھارت کے نامور کامیڈین کپل شرما کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے امبولی پولیس اسٹیشن میں سنگین دھمکیاں موصول ہونے. سے متعلق درخواست بھی جمع کروادی۔
واضح رہے کہ ’دی کپل شرما شو‘ سے شہرت پانے والے کپل. شرما ان مشہور شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں جان سے. مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
اس سے قبل کامیڈین راجپال یادیو اور نامور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا. کو بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔
...
کپل شرما
پولیس کے مطابق کپل شرما کو موصول ہونے والا ای میل اپنی زبان. اور مواد کے لحاظ سے کافی تشویشناک تھا۔ اس پیغام میں کہا گیا کہ وہ کپل شرما کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ ایک حساس معاملے پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کیا گیا۔
ساتھ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر اس ای میل کا جواب نہیں دیتے. تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے پڑ سکتے ہیں۔
پولیس نے کپل شرما کی شکایت کے بعد نامعلوم شخص کے خلاف بمبئی پولیس ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی جبکہ دھمکی دینے والے شخص کا سراغ لگانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔
6 3 مناظر: 144 سابق ایئرہوسٹس، ماڈل و بولی وڈ پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہمیشہ کے لیے اپنا کرش […]
1 مناظر: 125 قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے ٹیم میں اتحاد برقرار رکھتے ہوئے ورلڈکپ جیتنے کےلیے پُرامید ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہوگی کہ بھارت جاکر ورلڈکپ جیتیں۔ […]
1 مناظر: 103 نیٹ فلکس کی گلوبل ٹاپ 10 لسٹ پر 4 ہفتوں تک حکمرانی کرنے والا بھارتی کامیڈی شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘، اس فہرست سے نکل گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق […]