مقامی اور عالمی منڈیوں میں سونے، چاندی کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی اضافہ

منگل کے روز سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو عالمی اور مقامی دونوں منڈیوں میں مسلسل دوسرے دن نمایاں تیزی کا مظہر ہے ۔​

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 32 ڈالر کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 4,456 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
اس اضافے کا اثر مقامی مارکیٹوں میں بھی دیکھا گیا. جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,200 روپے کا اضافہ ہوا. اور وہ بڑھ کر 467,962 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام سونا 2,743 روپے مہنگا ہو کر 401,201 روپے تک پہنچ گیا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا. فی تولہ چاندی 338 روپے مہنگی ہو کر 8,361 روپے تک پہنچ گئی. جبکہ فی 10 گرام قیمت میں 290 روپے اضافہ ہوا. اور نئی قیمت 7,168 روپے رہی۔

بڑے اضافے

یہ تیزی پیر کے روز آنے والے بڑے اضافے کے بعد دیکھنے میں آئی۔ پیر کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 92 ڈالر بڑھ کر 4,424 ڈالر. فی اونس تک پہنچ گئی تھی۔
اس اضافہ کا عکس مقامی بلین مارکیٹوں میں بھی نظر آیا. جہاں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,200 روپے کا اضافہ ہوا اور وہ بڑھ کر 464,762 روپے فی تولہ ہو گئی. جبکہ فی 10 گرام سونا 7,888 روپے کے اضافے کے ساتھ 398,458 روپے پر جا پہنچا۔

چاندی کی قیمتیں بھی مقامی مارکیٹ میں اوپر گئیں. فی تولہ چاندی 267 روپے اضافے کے بعد 8,023 روپے ہو گئی، جبکہ فی 10 گرام کی قیمت 229 روپے. بڑھ کر 6,878 روپے تک پہنچ گئی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.