دراز قد اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے شہرت رکھنے والی سابق ’مس انڈیا‘ اور ’مس یونیورس‘ بولی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا اور اب ان کی اینجیوپلاسٹی کردی گئی۔
سشمیتا سین نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ اپنی پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔ کہ اینجیو پلاسٹی کے بعد انہیں اسٹنٹ ڈال دیے گئے۔ اور اب ان کی صحت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ہارٹ اٹیک
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا۔ کہ کچھ دن قبل انہیں ہارٹ اٹیک ہوا تھا۔ جس کے بعد ان کی اینجیوپلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دو دن قبل یعنی فروری کے اختتام پر ان کے دل میں اسٹنٹ ڈال دیا گیا۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں صحت یابی کی دعائیں کرنے والی شخصیات اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے۔ بتایا کہ اب وہ روبہ صحت ہیں۔ اور ان کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اپنی اداؤں سے مداحوں کا دل چرانے والی اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا۔ کہ ان کے دل کے ڈاکٹر نے انہیں بتایا کہ ان کا دل بہت بڑا ہے۔
اداکارہ کی جانب سے مذاق میں کہی گئی۔ بات پر بعض مداح پریشان بھی دکھائی دیے۔ کیوں کہ عام طور پر دل کا بڑا ہونا بھی دراصل سنگین بیماری کی علامت ہے۔ تاہم اداکارہ نے بڑے دل کی بات کے ساتھ مزاحیہ ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔ جس سے عندیہ ملتا ہے کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کی۔
سشمیتا سین کی جانب سے ہارٹ اٹیک کی پوسٹ کیے۔ جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات نے ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرتے ہوئے انہیں مضبوط خاتون قرار دیا، ساتھ ہی مداحوں نے بھی ان کی صحت یابی کے لیے دعائیں کیں۔
عارضہ قلب
سشمیتا سین کی جانب سے اس بار عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی پوسٹ کیے جانے سے قبل نومبر 2021 میں انہوں نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا تھا کہ اپنی 46 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل انہوں نے سرجری کروائی تھی۔
سشمیتا سین نے نومبر 2021 میں اگرچہ سرجری کروانے کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے کس چیز کی سرجری کروائی تھی۔
بعد ازاں انہوں نے ایک اور وضاحتی ویڈیو جاری کی تھی، اس میں بھی انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ انہوں نے کس چیز کی سرجری کروائی۔
تاہم ویڈیو میں اداکارہ کو چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا، جس میں محسوس ہوتا تھا کہ اداکارہ چلنے کے دوران بات کرتے ہوئے ٹھیک سے سانس نہیں لے پا رہیں اور ان کی سانس پھولتی محسوس ہوتی تھی۔