کرکٹر محمد عامر نے ٹوئٹر پر بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔
وہ اپنی ٹیم کرکٹر کٹ میں ہیں جب کہ پریتی زنٹا نے بھی کسی ٹیم کی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
کھلاڑی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا۔ کہ میری سب سے پسندیدہ اداکارہ پریتی زنٹا۔
بالی ووڈ اداکاراؤں میں پاکستانی کھلاڑی نہایت مقبول ہیں۔ حال ہی میں اروشی روٹیلا نے نسیم شاہ کی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس سے افواہیں گردش کرنے لگیں۔ کہ اروشی نسیم شاہ سے شادی کرنا چاہتی ہیں۔