قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکسوں میں 8 ماہ میں دوسری بار اضافہ

قومی شاہراہوں کے نگراں ادارے نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے رواں سال دوسری بار ٹول ٹیکسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے. کہ 26 اگست 2025 سے 25 اگست 2026 تک 10 فیصد اضافے کے ساتھ ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا جس کا اطلاق بھی کر دیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں لاہور سے اسلام آباد ایم ٹو موٹر وے کے ٹول پلازوں پر ٹیکس اضافے کے ساتھ وصول کیا جا رہا ہے۔

نئے ٹیکسوں کے مطابق کار، جیپ اور ٹیکسی  کے لیے. 1330 روپے مقرر کیے گئے ہیں، جو فی کلومیٹر 3.72 روپے بنتے ہیں۔

ویگنوں کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے (6.24 روپے فی کلومیٹر) وصول کیا جائے گا، جبکہ بسوں سے 3130 روپے (8.73 روپے فی کلومیٹر) لیے جائیں گے۔

ٹول ٹیکس

اسی طرح ہیوی گاڑیوں بسوں اور ٹرکوں سے 7500 روپے تک ٹول ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔

این ایچ اے حکام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے.کہ ٹول ٹیکس میں یہ 10 فیصد سالانہ اضافہ اپریل 2014 کو دستخط ہونے والے کنسیشن معاہدے کے مطابق کیا گیا ہے۔

اس بی او ٹی معاہدے کے تحت یہ سالانہ اضافہ موٹروے کے دوسرے آپریشنل سال سے لاگو کیا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن لاہور کے. مطابق رواں سال پہلی. سہ ماہی میں نیشنل ہائی ویز اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں 125 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا تھا۔

این ایچ اے نے روان سال یہ شرط بھی عائد کی تھی. کہ بغیر ایم ٹیگ 50 فیصد اضافی ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا جس پر عمل درآمد بھی کیا جا رہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز اور گاڑی مالکان شہریوں نے ان اضافوں کو. بلاجواز اور مہنگائی کا سبب قرار دیا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کے مطابق: ’حکومت ہر قسم کے ٹیکسوں میں خاطر خواہ اضافہ کر رہی ہے. لیکن جب ہم کرایہ بڑھاتے ہیں تو مسافر. اور حکومت ہمارے خلاف ہو جاتی ہے۔ پہلے ہی آئے روز ڈیزل بڑھ رہا ہے. دیگر ٹیکس بھی زیادہ کیے. جارہے ہیں۔ ہم کرایوں میں اضافہ کریں تو بوجھ عوام پر ہی پڑے گا۔ اس لیے حکومت ٹول ٹیکس اضافہ واپس لے۔‘

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.