فیفا ورلڈ کپ: برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کرلی

0
1
فيفا ورلڈ کپ

فیفا ورلڈ کپ 2022ء میں گروپ جی سے برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے ہرا کر ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ کا واحد گول برازیل کے کاسمیرو نے اسکور کیا اور ٹیم کی اگلے مرحلے میں انٹری پکی کردی۔

گروپ جی کے اہم میں برازیل کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہوا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر حملے کئے، برازیل کی ٹیم میچ میں۔ سوئٹزرلینڈ پر حاوی نظر آئی، مگر کوئی ٹیم گول نہ بناسکی۔

دوسرے ہاف میں برازیل نے مخالف ٹیم پر دباؤ مزید بڑھایا۔ اور گول بھی کیا لیکن ٹی وی ری پلے کے بعد ونی جونیئر آف سائیڈ قرار پائے۔

میچ کے 83 ویں منٹ میں کاسمیرو نے گول کرکے۔ برتری دلائی، جو آخر تک قائم رہی۔

برازیل نے میچ ایک صفر سے جیت کر پری کوارٹڑ ۔فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ وہ گروپ ڈی کی فرانس کے بعد اگلے مرحلے میں پہنچے والی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.