فضائی آلودگی ’سیریل کلر‘، دہشتگردی سے زیادہ اموات آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں

آلودگی

سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ فضائی آلودگی ’سیریل کلر‘ ہے، پاکستان میں دہشتگردی سے زیادہ اموات اس آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’دوسرا رُخ‘ میں میزبان نادر گرامانی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا. کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے حکومتی سطح پر توجہ کی ضرورت اور پالیسیوں میں تسلسل لانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں آلودگی پیدا کرنے والی گاڑیوں اور اینٹوں کے بھٹوں کی روک تھام کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے ، سینیٹر شیری رحمٰن کے. مطابق پاکستان. میں فضائی آلودگی کی ایک بڑی وجہ فصلوں. کو آگ لگانا بھی ہے۔

سابق وفاقی وزیر برائے. موسمیاتی تبدیلی نے ایک سوال کے. جواب میں کہا کہ حکومت کو فصلوں کو آگ لگانے کے مسئلے پر آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا، کسانوں کو ورکشاپس میں بلا. کر انہیں فضائی آلودگی کے حوالے سے آگاہ فراہم کرنا ہو گا۔

کسان برادری صدیوں پرانی عادت پر قائم ہیں، اُن کی اِس عادت کو چھڑوانا ہوگا. اور انہیں بتانا ہوگا کہ آگ لگانے کے متبادل اقدامات کیا ہو سکتے ہیں۔

آلودگی

شیری رحمٰن کے مطابق کسانوں کو صرف یہ کہہ دینا کہ فصلیں نہ جلائیں، اس سے فرق نہیں پڑے گا، ایک جگہ پر انہیں منع کریں گے. تو وہ دوسری جگہ پر آگ لگا دیتے ہیں، جس کہ وجہ سے آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوتا ہے ، یہی وجہ ہے. کہ لاہور اور دہلی دونوں دنیا کے آلودہ ترین شہر قرار پاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بطور وفاقی وزیر .ماحولیاتی آلودگی پر اپنی پالیسی دی تھی، تاکہ اس پر ایکشن لیا جا سکے، تاہم مجھے معلوم نہیں. کہ اس پر کتنا عمل درآمد کیا گیا۔

میری معلومات کے مطابق صوبائی حکومت نے بھارتی پنجاب سے رابطہ کیا تھا. لیکن وہاں سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا، سینیٹر شیری رحمٰن کے مطابق. ہماری کئی منصوبہ بندیاں پٹری سے اتر گئی ہیں، ہر دفعہ. ایک نیا پہیہ ایجاد کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، جس کا براہ راست. نقصان عام آدمی کو اٹھانا پڑتا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.