عمر میں 20 سال اضافہ کرنے والی 8 عادات

راولپنڈی کے شہری آٹھ اپریل 2020 کو ایک پارک میں ورزش کر رہے ہیں

سائنس دانوں نے طرزحیات میں آٹھ  مضر صحت عادات کی نشاندہی کی ہے. جن کو اگر تبدیلی کر دیا  جائے. تو لوگوں کی عمر میں 20 سال سے زیادہ کا اضافہ ممکن ہے۔

تحقیق کے مطابق ورزش کی کمی، افیون کا استعمال اور تمباکو نوشی زندگی پر سب سے زیادہ منفی اثرات مرتب کرتے ہیں اور اس سے موت کا خطرہ 30 سے 45 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

ذہنی تناؤ، شراب نوشی، ناقص غذا اور ناقص نیند میں ہر ایک کے ساتھ تقریباً 20 فیصد موت کا خطرہ جڑا ہے۔

مثبت سماجی تعلقات کی کمی آٹھویں عادت تھی اور اس کے ساتھ موت کا پانچ فیصد خطرہ وابستہ ہے۔

مزید برآں، ایک علیحدہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ زیتون کے تیل کو غذا میں شامل کرنے سے ڈیمینشیا (بڑھاپے سے منسلک دماغی زوال) سے مرنے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔.

زیتون کا تیل

محققین کا کہنا ہے کہ روزانہ نصف چمچ سے زیادہ زیتون کا تیل کھانے سے اس بیماری سے ان افراد کے مقابلے میں مرنے کا خطرہ 28 فیصد کم ہو جاتا ہے، جو کبھی یا شاذ و نادر ہی یہ تیل استعمال کرتے ہیں۔

دونوں تحقیقات کے نتائج بوسٹن میں منعقد ہونے والے امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے سالانہ اجلاس نیوٹریشن 2023 میں پیش کیے گئے اور ممکن ہے. کہ یہ اعداد و شمار اجلاس کے لیے ابتدائی طور پر جمع کرائے گئے. اعداد و شمار کی نسبت ماضی قریب کے ہوں۔

طرز زندگی کی عادات کا جائزہ لینے والی تحقیق میں 2011 سے 2019 کے درمیان ویٹرنز افیئرز ملین ویٹرن پروگرام (Veterans Affairs Million Veteran Program). نامی تحقیق میں شامل سات لاکھ  19 ہزار 147 افراد کے میڈیکل ریکارڈ اور سوالنامے. کے اعداد و شمار کا استعمال کیا گیا۔

آٹھ صحت مند عادات

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ 40 سال کی عمر میں جن مردوں کی تمام آٹھ صحت مند عادات پائی جاتی ہیں جن میں زیادہ جسمانی سرگرمی اور تمباکو نوشی نہ کرنا شامل ہے، وہ ان مردوں کے مقابلے میں اوسطاً 24 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جو ان میں سے کسی بھی عادت میں مبتلا ہیں اور خواتین کی نسبت اضافی 21 برس۔

ویٹرنز افیئرز ڈپارٹمنٹ میں ہیلتھ سائنس کے ماہر اور کارل الینوائے کالج آف میڈیسن، امریکہ میں میڈیکل کے چوتھے سال. کے طالب علم ژوان مائی گوین نے کہا: ’ہم واقعی حیران تھے. کہ طرز زندگی میں ایک، دو، تین یا تمام آٹھ عادات اپنانے سے کتنا کچھ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

’ہماری تحقیق کے نتائج سے پتہ چلتا ہے. کہ صحت مند طرز زندگی کو اپنانا عوامی صحت اور ذاتی تندرستی دونوں کے لیے ضروری ہے۔ جتنی جلدی ہو اتنا اچھا ہے، لیکن اگر آپ اپنی 40، 50، یا 60 کی. دہائی میں صرف ایک چھوٹی سی تبدیلی لاتے ہیں، تب بھی یہ فائدہ مند ہے۔‘

محققین کا کہنا ہے. کہ ان کے نتائج، جن کا ابھی جائزہ نہیں لیا گیا، قبل از وقت معذوری اور موت کا سبب بننے والی ٹائپ ٹو ذیابیطس اور دل کی بیماری جیسی دائمی بیماریوں میں طرز حیات. کی عادات کا کردار اجاگر کرتے ہیں۔

زیتون کے تیل کے کی تحقیق میں سائنس دانوں نے. تین دہائیوں کے دوران 90 ہزار سے زائد امریکیوں سے جمع کیے گئے غذائی سوال ناموں اور اموات کے ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جس کے دوران  چار ہزار 749 افراد ڈیمینشیا سے مر گئے۔

smoking-young-woman-2022-12-16-22-43-01-utc.jpg

تمباکو نوشی عمر کم کرنے میں سب سے بڑا خطرہ ہے (اینواتو)

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.