بھارتی گلوکار و اداکار گپی گریوال کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں آنے سے قبل ایک جمعدار ہوا کرتے تھے۔
اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران گپی گریوال نے اپنی زندگی کے ان تلخ دنوں سے متعلق کھل کر بات کی۔
انہوں نے بتایا کہ سال 2002 میں اپنے۔ کیریئر کی شروعات کرنے سے قبل وہ کینیڈا میں اپنی اہلیہ رنویت کور کے ہمراہ کام کیا کرتے تھے۔
گپی گریوال کا کہنا تھا کہ انہوں نے اضافی پیسے کمانے کے لیے ۔پونچھے لگائے۔جھاڑو لگائی اور یہاں تک کہ بیت الخلا بھی صاف کیے۔
اپنے اس کام سے متعلق بھارتی اداکار کا کہنا تھا۔ کہ ظاہری طور پر یہ زیادہ اچھا کام نہیں سمجھا جاتا تھا۔ تاہم ہماری خراب قسمت نے ہمیں یہ چیزیں سکھائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ ان کاموں سے پیسے کما کر بھی انتہائی خوش رہا کرتے تھے۔