کراچی: شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار شان شاہد قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے ناراض ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے گزشتہ روز سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شعیب اختر نے اپنی ٹویٹ میں سچن ٹنڈولکر کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ امید ہے آپ کا دن بہت اچھا گزرے گا۔
سابق فاسٹ بولر کے اس ٹویٹ پر شان شاہد نے ردعمل دیا اور شکوہ کیا کہ واہ بھائی! ان کی سالگرہ تو آپ کو یاد ہے لیکن گزشتہ برس 5 اکتوبر کو عمران خان کی سالگرہ، آپ کو یاد نہیں رہی۔
اداکار نے کہا کہ عمران خان کی سالگرہ پر، آپ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کے لیے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا تھا۔
تاہم شان شاہد کی اس تنقید پر تاحال شعیب اختر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Wah bhai inki to yaad hai .. @ImranKhanPTI ki 5 th October ko birthday thee 2021 main .. ek bhi message nahi apkay twitter account per .. bhai ?
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) April 24, 2022