شاہ رخ خان ہیٹ اسٹروک کا شکار

3
1

بولی وڈ بادشاہ شاہ رخ خان سخت گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوکر ہسپتال داخل ہوگئے۔

بھارتی نشریاتی ادارے نیوز 18 کےمطابق شاہ رخ خان بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سخت گرمی کے باعث نڈھال ہوئے، جس پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اداکار کو احمد آباد کے نجی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں کچھ وقت کے بعد انہیں ڈسچارج کیا گیا۔

نشریاتی ادارے نے بتایا کہ ہسپتال انتظامیہ نے شاہ رخ کو ہسپتال میں داخل کیے. جانے کی تصدیق کی، تاہم انتظامیہ نے اداکار کی بیماری کی نوعیت سے متعلق معلومات دینے سے معذرت کی۔

دوسری جانب شاہ رخ خان کے ترجمان اور ان کے پروڈکشن ہائوس نے بھی فوری طور پر اداکار کی بیماری یا انہیں ہسپتال داخل کرائے جانے کے حوالے. سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ۔

سخت گرمی

رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکار سخت گرمی کے باعث ممکنہ طور پر نڈھال ہوگئےتھے، ان کے جسم میں پانی کی کمی ہوگئی تھی، جس وجہ سے انہیں ہسپتال لے جانا پڑا۔

نشریاتی ادارے نئی دہلی ٹیلی وژن (این ڈی ٹی وی). کے مطابق شاہ رخ سخت گرمی کے باعث ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق گجرات سمیت بھارت کی متعدد ریاستوں میں سخت گرمی کا موسم ہے اور وہاں درجنوں افراد ہیٹ اسٹروک کا شکار ہو رہے ہیں۔

شاہ رخ خان احمدآباد میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے میچز دیکھنے کے لیے. وہاں موجود تھے. کہ وہ ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوئے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شاہ رخ خان کو گزشتہ. روز 21 مئی کو احمد آباد کے ہسپتال میں دوپہر ایک بجے داخل کرایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت صبح سے ہی خراب تھی، سخت گرمی کی وجہ سے وہ نڈھال ہوتے جا رہے تھے، جس وجہ سے دوپہر کو انہیں ہسپتال لے جایا گیا، تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

اداکار کے ہسپتال داخل ہونے کی خبر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی. اور ان کے کروڑوں مداح پریشان ہوگئے۔

تبصره

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.