شادی شعور آنے کے بعد انسان کے بچے سے کریں جو ذمے داری اُٹھا سکے: علیزے سلطان

4
2
شادی

پاکستانی اداکار فیروز خان کی سابقہ اہلیہ علیزے سلطان نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شادی تعلیم مکمل ہونے کے بعد دیکھ بھال کر انسان کے بچے سے کریں۔

حال ہ میں علیزے سلطان نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیتے ہوئے. مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔

دوان انٹرویو ان سے سوال کیا گیا کہ نوجوان لڑکیاں جو جلد شادی کرنے. والی ان کے لیے کوئی مشورہ؟، جس پر انہوں نے کہا کہ دیکھ کر کریں، انسان کے بچے سے کریں۔ دیکھ بھال کر کریں کہ ذمے دار ہو، ذمے داری اُٹھائے، بیچ راستے میں ساتھ چھوڑ کر بھاگنے والا نہ ہو۔

دوران انٹرویو ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے. انہوں نے 18 سال کی عمر میں شادی کرنے والی لڑکیوں کو نصیحت کرتے ہوئے. کہا کہ شادی 18 سال کی عمر تو ہونی ہی نہیں چاہئے۔ جب میری بات پکی ہوئی اس وقت میں. 21 کی تھی اور جب شادی ہوئی اس وقت میں 22 کی تھی۔

سمجھ دار

علیزے نے کہا کہ 21 یا 22 کوئی عمر نہیں ہوتی، اس وقت لگتا ہے کہ آپ بہت بڑے ہوگئے ہیں لیکن آپ بڑے نہیں ہوتے، آپ نے اس وقت تک زندگی میں کچھ نہیں دیکھا ہوتا ہے۔ شادی اس وقت کریں جب آپ سمجھ دار ہوں، آپ کو اس بات کی سمجھ ہو کہ شادی کو نبھانا کیسے ہے تب کریں۔

انہوں نے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 22 سے 28برس. کی عمر تک اپنی زندگی میں بہت کچھ دیکھ لیا ہے، لیکن ابھی بھی میں کئی فیصلے ایسے ہیں. جو غلط کر دیتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جب میری بیٹی کا وقت آئے گا. تو اس کی شادی اس وقت کروں گی. جب وہ باشعور ہوجائے، اتنی سمجھ دار ہوجائے کہ اسے لوگوں کو ڈیل کرنا آتا ہو، اسے معاملات سنبھالنے آتے ہوں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.