ملک بھر میں سونے کی قیمتیں بُلندی پر پہنچنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا. اور فی تولہ قیمت ایک ہزار 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 94 ہزار 300 روپے تک جاپہنچی۔
واضح رہے کہ 31 جنوری کو سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر ریکارڈ کیے گئے تھے اور یہ سلسلہ یکم فروری (بروز ہفتہ) کے بعد گزشتہ روز (3 فروری). کو بھی جاری رہا تھا جب فی تولہ دام 2 لاکھ 92 ہزار 400 کی بُلند سطح پر پہنچے تھے۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتیں بھی ایک ہزار 629 روپے. بڑھ کر 2 لاکھ 52 ہزار 314 پر تک پہنچ گئی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 29 ہزار 802 روپے میں فروخت ہوا۔
ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے بڑھ کر 3 ہزار 265 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں. سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 815 ڈالر رہی۔
0 0 ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہوگئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن. کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت […]
0 0 حکومت نے آئندہ مالی سال بھی بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے ریلیف میں 2 سو یونٹ تک کی سبسڈی برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے 200 یونٹ […]
0 0 معروف گلوکار علی ظفر کی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں تقریباً 5 سال بعد واپسی ہوگئی ہے، انہوں نے لیگ کے لیے ترانے دھن کی شئیر کرکے مداحوں کو […]