
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا یکمشت 9 ہزار 100 روپے مہنگا ہو گیا۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد سونے کی قیمت نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے، جب کہ ماہرین اس اضافے کی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں تیزی اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی کو قرار دے رہے ہیں۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملکی مارکیٹ میں سونے. کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے. کہ 9 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونا اب 5 لاکھ 14 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے،
جو کہ پاکستانی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں یہ تیزی بین الاقوامی منڈی میں بڑھتے ہوئے. نرخوں اور ملکی سطح پر روپے. کی قدر میں کمی کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔معاشی حالات
صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے. کہ گزشتہ چند دنوں سے سرمایہ کار طبقہ غیر یقینی معاشی حالات کے سبب سونے میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق چاندی کی فی تولہ قیمت 10 ہزارروپے سے بڑھ کر 10 ہزار 275 روپے ہو گئی ہے۔
یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے. کہ صرف دو روز قبل ہی سونے کی فی تولہ قیمت نے ملکی. تاریخ میں پہلی بار 5 لاکھ روپے کی حد عبور کی تھی، جس کے بعد اب مزید اضافہ اس رجحان کو مستحکم کرتا نظر آ رہا ہے۔
