انڈیا کا سرکاری بینک ریزرو بینک آف انڈیا گذشتہ کئی مہینے سے بڑی مقدار میں سونا خرید رہا ہے۔ بینک کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق انڈیا نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں یعنی اپریل سے ستمبر کے دوران 32 ٹن سے زیادہ سونا خریدا، جس کے بعد انڈیا کے سونے کے ذخائر تقریباً 855 میٹرک ٹن پر پہنچ گئے ہیں۔
انڈیا دنیا میں سونا جمع کرنے والا ساتواں بڑا ملک بن گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال، محفوظ اثاثوں میں دلچسپی اور صارفین کی جانب سے مانگ میں زبردست اضافے کے سبب 2024 میں سونے کی قیمت میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ہوا۔
آر بی آئی کے مطابق انڈیا میں مارچ میں سونے کا جتنا ذخیرہ تھا. اس کی مالیت اس وقت 52.67 ارب ڈالر تھی جو کہ ستمبر میں سونے کی مقدار میں اضافے کے بعد بڑھ کر 65.74 ارب ڈالر پر پہنچ گئی۔
غیر مستحکم عالمی اقتصادی صورتحال کے پس منظر .میں یہ منافع کے ساتھ ساتھ اقتصادی استحکام کا ایک اہم ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔
انڈیا اپنا بیشتر سونا سوئٹزرلینڈ، جنوبی افریقہ اور متحدہ عرب امارات سے خریدتا ہے۔
انڈیا نے حالیہ برسوں میں کتنا سونا خریدا؟
ورلڈ گولڈ کونسل نے ایک رپورٹ میں کہا ہے. کہ انڈیا کا سرکاری بینک پچھلے کچھ عرصے سے ہر ماہ سونا خریدتا رہا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق رواں برس اب تک وہ 32 ٹن سونے کی خریداری کر چکا ہے جو کہ گذشتہ دو برس کی سالانہ خریداری سے بھی زیادہ ہے۔
سنہ 2023 میں انڈیا نے 16 ٹن اور 2022 میں 33 ٹن سونا خریدا تھا۔ سونے کی خریداری میں اب اس کا شمار دنیا کے سات سب سے زیادہ سونا خریدنے والے ممالک میں ہوتا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں زبردست اضافے کا بڑا سبب انڈیا کی عالمی بازاروں سے بڑی مقدار میں سونے کی خریداری ہے۔
انڈیا کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا. کے مطابق انڈیا کے پاس موجود. 855 ٹن سونے کے ذخیرے میں سے تقریباً 511. ٹن سونا ملک کے اندر رکھا گیا. جبکہ 324 ٹن سونا بینک آف انگلینڈ اور بینک فار انٹر نیشنل سیٹلمنٹ کی محفوظ تجوریوں میں رکھا گیا۔
انڈیا کا تقریباً 20 ٹن سونا بینکوں میں گولڈ ڈیپازٹ کے طور پر جمع ہے۔ انڈیا کا زیادہ تر سونا ممبئی کے منٹ روڈ پر واقع آر بی آئی کی پرانی عمارت کی تجوریوں اور ناگپور میں ٹکسال عمارت میں انتہائی سخت پہرے میں رکھا ہوا۔
یاد رہے کہ 1991 میں انڈیا میں اقتصادی بحران کے دوران. غیر ملکی زرمبادلہ تقریباً ختم ہو چکا تھا. اور حالات ایسے ہو گئے تھے. کہ انڈیا کے لیے. اپنے قرضوں کا سود ادا کرنا بھی مشکل ہو گیا تھا۔