بولی وڈ کے بولڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کی جانب سے اپنے ولیمے پر پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کا انتخاب کیا گیا جب کہ انہوں نے ولیمے کی دونوں تقریبات میں مسلم دلہنوں کی جانب سے پہنے جانے والے لباس کا انتخاب کیا گیا۔
سوارا بھاسکر نے گزشتہ ماہ 18 فروری کو بتایا تھا۔ کہ انہوں نے مسلمان سیاست دان اور سماجی رہنما فہد احمد سے خاموشی سے شادی کرلی۔
اب اداکارہ کی شادی کے ولیمے کی تقریبات بھی ہوگئیں۔ اور سوارا بھاسکر مکمل طور پر پیا گھر سدھار گئیں۔
’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سوارا بھاسکر کے ولیمے کی دو تقریبات منعقد کی گئی۔ ایک تقریب کا انعقاد دلہے جب کہ دوسرے کا انعقاد دلہن کی جانب سے کیا گیا۔
وليمہ
اداکارہ کے ولیمے کی تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔ اور شوبز شخصیات سمیت سیاست دانوں اور سماجی رہنماؤں نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد بھی پیش کیں۔
اسی حوالے سے ’زی نیوز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا۔ کہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد نے جنوری 2023 میں اپنی شادی انڈین ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کروائی تھی۔ جس کے بعد فروری میں دونوں نے نکاح کرلیا تھا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلامی رسومات کے بعد شادی ہونے کے بعد رواں ماہ مارچ میں کے آغاز میں ہندو رسومات کے تحت شادی کی گئی۔ تاہم شادی کی متعدد رسومات اسلامی طریقوں کے تحت ادا کی گئیں۔
شادی کے بعد جوڑے کی جانب سے 16 اور 19 مارچ کو نئی دہلی میں ولیمے کی دو مختلف تقریبات منعقد کی گئیں، جن میں اداکارہ نے پاکستانی ڈیزائنر کے لباس کو پہننے میں ترجیح دی۔
رپورٹ میں بتایا گیا۔ کہ اداکارہ نے ولیمے کی تقریب میں پاکستانی ڈیزائنر علی ذیشان کی جانب سے تیار کردہ لباس پہنا۔
اداکارہ نے بھی اس حوالے سے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا۔ اور ساتھ ہی انہوں نے علی ذیشان اسٹوڈیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔
اسی حوالے سے ’بولی وڈ شادیز‘ نے بتایا کہ اداکارہ کی جانب سے ولیمے کی تقریب میں پاکستانی ڈیزائنر کا لباس پہننے پر ان کے فیشن کی تعریفیں کی گئیں۔
دوسری جانب اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ اور مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے اپنی شادی میں برصغیر کی تمام رسومات ادا کیں اور انہیں ہر طرح کی رسومات ادا کرنے میں مزہ آیا۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی مہندی، ہلدی اور قوالی نائٹ سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر بھی شیئر کیں، جن پر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔
B