سعودی عرب، 83 سالہ شخص نے 11 ویں شادی کرلی

دولہا

سعودی عرب کے علاقے تبوک سے تعلق رکھنے والے 83 سالہ علی البلوی نے گیارہویں شادی کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق شادی کے موقع پر ان کے خاندان کے افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

رپورٹس کے مطابق علی البلوی کے 18 بیٹے اور 20 بیٹیاں ہیں۔ جبکہ ان کے 88 پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔

علی البلوی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین کی اکلوتی اولاد ہیں۔ اور اپنے خاندان کے واحد کفیل بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 4 بیویاں ان کے نکاح میں ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.