پاکستان کی سابق کرکٹر اور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی سے ماسٹرز آف سپورٹس مینجمنٹ کی ڈگری حاصل کرنے والی عائشہ جلیل کو انٹرنیشنل ایلمنائی ایوارڈ 2022 دیا گیا ہے۔
عائشہ جلیل کو یہ ایوارڈ 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔
وہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ سٹریٹ کرکٹ کھیلتے ہوئے بڑی ہوئیں۔ 16 سال کی عمر میں، انکو کو پاکستان کی پہلی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔
انہوں نے 1997 کے نیوزی لینڈ اور۔ آسٹریلیا کے دورے کے دوران بولر۔ اور اوپننگ بلے باز کے طور پر پاکستان کی نمائندگی کی۔
بعد میں عائشہ جلیل نے کاروباری کریئر کو آگے بڑھانے کے لیے وومن کرکٹ ٹیم کو چھوڑ دیا تھا۔
عائشہ کہتی ہیں کہ ’جس وقت میں کھیل رہی تھی۔ اس وقت کرکٹ کو کریئر ۔کے طور پر نہیں دیکھا جاتا تھا۔ میں نے فنانس میں ایم بی اے کیا۔ اور ایک ملٹی نیشنل کمپنی کے لیے کام کرتی رہی۔‘
’میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے کچھ ایسا کرنے کا موقع ملے گا جس کا مجھے شوق تھا۔‘