دنیا کا سب سے اونچا ڈومینو ٹاور بنانے کا عالمی ریکارڈ

یوٹیوبر ہیوش 5 نے دنیا کا سب سے اونچا ڈومینو ٹاور بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

مشہور یوٹیوبر اور ڈومینو آرٹسٹ لیلی ہیوش (Lily Hevesh). المعروف Hevesh5 نے اپنی مہارت کا ایک اور شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے. دنیا کا سب سے اونچا ڈومینو بنا کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

یہ ٹاور امریکا کے تاریخی نیشنل بلڈنگ میوزیم میں تعمیر کیا گیا ہے، جس کی بلندی 10.128 میٹر (تقریباً 33 فٹ 2.74 انچ) ہے. جو تقریباً ایک ٹیلی فون پول یا 3 منزلہ عمارت کے برابر ہے۔

اس ریکارڈ ساز ٹاور کی تعمیر کے لیے لیلی نے دنیا بھر سے ڈومینو آرٹسٹس کو اکٹھا کیا، یہ ٹیم 5 دن تک دن رات محنت کرتی رہی، یہاں تک کہ 13 جولائی 2024ء کو یہ شاندار ڈھانچہ مکمل ہو گیا۔

اکٹو ٹاور

لیلی نے وضاحت کی کہ ٹاور کو 2 فٹ بائی 2 فٹ کی جگہ پر .’اکٹو ٹاور‘ تکنیک سے تعمیر کیا گیا ہے، یہ ایک مربع سائیڈ کے بجائے 8 کونوں والے ستونوں پر مشتمل ہوگا، جو زیادہ مستحکم ہوگا. اور ہمیں اونچائی تک لے جانے میں مدد دے گا۔

جب بلندی زیادہ ہو گئی تو ٹیم نے سِسّر لفٹ کا استعمال کیا تاکہ اوپر. کی منزلیں محفوظ طریقے سے بنائی جا سکیں۔

واضح رہے .کہ لیلی ہیوش اس سے پہلے بھی L’Oréal Paris UK کے ساتھ مل کر 19،929 ڈومینوز پر مشتمل سب. سے بڑا سونیموڈ چین فیلڈ بنا چکی ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.