دلیپ کمار کو نیند نہ آنے کی بیماری تھی اور وہ صبح تک جاگا کرتے تھے، سائرہ بانو

1
1

بالی ووڈ کی ماضی کی شہرت یافتہ ہیروئن اور برصغیر کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار (یوسف خان) کی بیوہ سائرہ بانو نے انکشاف کیا ہے کہ انکے مرحوم شوہر کو نیند نہ آنے کی بیماری تھی۔

نکے مطابق بیماری کی شدت کا یہ عالم تھا. کہ وہ دوا لینے کے بعد بھی سو نہیں پاتے تھے، سائرہ بانو کے مطابق وہ صبح تک جاگتے رہتے تھے۔

سائرہ بانو نے اپنے. عہد ساز شوہر کی تیسری برسی جو گزشتہ روز منائی گئی. کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنے ایک طویل نوٹ میں یہ بات بتائی۔

دلچسپ واقعات

سائرہ بانو کے پاس دلیپ کمار سے متعلق بہت سے دیگر دلچسپ واقعات موجود ہیں۔ 

یاد رہے کہ دلیپ کمار طویل علالت کے بعد 7 جولائی 2021 کو 98 سال کی عمر میں ممبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ 

اپنے نوٹ میں 79 سالہ سائرہ بانو جن کا شمار 1960 کے عشرے کی حسین ترین اداکاراؤں میں ہوتا تھا، انکا کہنا تھا کہ صاحب (دلیپ کمار) ہر عہد کے عظیم ترین اداکار تھے۔

انکے پاس سب کچھ تھا لیکن بہت سے لوگوں کو یہ معلوم نہ ہوگا. کہ وہ نیند نہ آنے کی ایک تکلیف دہ بیماری میں مبتلا تھے، ہماری شادی سے قبل یہاں تک کہ ادویات کھانے کے بعد بھی وہ صبح تک جاگتے رہتے تھے۔ 

تاہم جب ہماری شادی ہوگئی. اور ہم ایکدوسرے کے لیے ناگزیر بن گئے. پھر وہ وقت پر سونے لگے تھے. اور انھوں نے مجھے پیار سے کہنا شروع کیا کہ سائرہ تم میری نیند کی دوا ہو۔ اب بھی میں انکی یہ بات یاد کرکے ہنس پڑتی ہوں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.