خیبر: خودکش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 حملہ آور ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید

0
0

خیبر کے علاقے باڑہ میں دہشت گردوں کا خود کش حملہ ناکام بنا دیا گیا، 2 خود کش حملہ آور مارے گئے واقعے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں جبکہ 8 اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بروقت کارروائی کر کے خیبر میں باڑہ تحصیل کمپاونڈ کو بڑے نقصان سے بچا لیا، خودکش حملہ آوروں کو کمپاؤنڈ میں گھسنے نہیں دیا۔

آئی ایس آئی نے 13 جولائی کو دہشت گردوں کے حملے سے متعلق پیشگی اطلاع دی تھی۔

آئی ایس آئی کی بر وقت اطلاع پر پولیس چوکس تھی اور حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے. کہ باڑا تحصیل کمپاؤنڈ کے مین گیٹ پر دورانِ تلاشی دھماکا ہوا۔

کمپاؤنڈ کے اندر باڑہ تھانہ، سی ٹی ڈی کا سیل، سرکاری اور دیگر اہم دفاتر ہیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں 1 شخص کی لاش لائی گئی جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 4 زخمی لائے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبہ ہٹانے کا کام 80 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔

پولیس کے مطابق کمپاؤنڈ سے 2 خودکش حملہ آوروں کے اعضاء ملے ہیں۔

آئی جی کی خودکش دھماکے کی تصدیق

آئی جی پولیس خیبر پختون خوا نے خیبر میں دھماکا خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے. کہ کمپاؤنڈ میں 2 خود کش حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا ہے. کہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی پہلے ہی ہائی الرٹ تھی۔

آئی جی خیبر پختون خوا کے مطابق ایک خودکش آور نے مرکزی گیٹ، جبکہ دوسرے نے عقب سے عمارت میں داخلے کی کوشش کی۔

انہوں نے مزید بتایا ہے کہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں خودکش حملہ آور مارے گئے، حملہ آوروں کو عمارت کے اندر داخل ہونے نہیں دیا گیا۔

آئی جی خیبر پختون خوا کا یہ بھی کہنا ہے. کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے حملہ آوروں کے اعضاء کے نمونے حاصل کر لیے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.