
جعلی نوٹیفکیشن کی وجہ سے افراتفری! پنجاب میں سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع نہیں، سکول کالج 12 جنوری سے کھلیں گے: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی وضاحت
لاہور — پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے جمعہ کو سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جعلی نوٹیفکیشن کی سختی سے تردید کر دی ہے. جس میں دعویٰ کیا گیا تھا. کہ شدید موسم کی وجہ سے سردیوں کی چھٹیاں. 10 جنوری سے بڑھا کر 17 جنوری تک کر دی گئی ہیں. اور سکول 19 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیر تعلیم نے واضح کیا کہ یہ نوٹیفکیشن مکمل طور پر جعلی اور گمراہ کن ہے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے چھٹیوں میں کسی قسم کی توسیع کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔ صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں اور کالجوں میں سردیوں. کی تعطیلات کا شیڈول جوں کا توں برقرار ہے. یعنی 22 دسمبر 2025 سے 10 جنوری .2026 تک چھٹیاں ہیں. اور تعلیمی ادارے 12 جنوری 2026 (پیر) کو معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
جعلی خبريں
اس سے قبل بھی اس ہفتے کے آغاز میں وزیر نے چھٹیوں میں توسیع کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی. کہ جعلی خبروں سے بچیں اور صرف سرکاری اعلانات پر یقین کریں۔
یہ جعلی نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد والدین، طلبہ اور اساتذہ میں شدید الجھن پیدا ہو گئی تھی۔ بہت سے. لوگ شدید سردی اور دھند کی وجہ سے چھٹیوں کی توسیع کی توقع کر رہے تھے، لیکن وزیر تعلیم نے ٹویٹ کر کے کہا: "سکول اینڈ کالج ہالیڈیز ول ناٹ بی ایکسٹینڈڈ۔ پلیز اِوائیڈ فیک نیوز!”
حکام نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی ہے. کہ وہ صرف محکمہ تعلیم کی آفیشل ویب سائٹ، نوٹیفکیشنز اور وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تصدیق شدہ معلومات حاصل کریں۔ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے. اور کسی بھی ہنگامی تبدیلی کی صورت میں فوری اعلان کیا جائے گا۔
نوٹ: تعلیمی اداروں میں کلاسز 12 جنوری سے شروع ہوں گی — تیاریاں مکمل کریں!
