خودکشی کرنے کے خیالات آئے: دیپیکا پڈوکون کا انکشاف

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں انہیں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے کے خیالات آ چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں 39 سالہ دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو میں ڈپریشن کا شکار ہونے اور اس پر قابو پانے سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ممبئی میں رہتے ہوئے ایک طویل وقت تک ڈپریشن کا شکار رہی۔

اداکارہ نے کہا کہ میں خاموشی سے سہتی رہی سب سے پہلے میری والدہ نے محسوس کیا کہ میرے سے ساتھ کوئی مسئلہ ہے، میرے ذہن میں خودکشی کے خیالات بھی آئے۔

انہوں نے کہا کہ 2014ء میں مجھے احساس ہوا کہ میں ڈپریشن کا شکار ہوں، ڈپریشن پوشیدہ ہوتا ہے، یہ نظر نہیں آتا، ہمارے آس پاس رہنے والے لوگ بھی شاید اس کے بارے میں نہیں جانتے۔

...

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.