حکومت کا بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کیلئے 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان

پاکستان کو ڈیجیٹل جدت میں عالمی رہنما بنانے کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے حکومت نے بٹ کوائن مائننگ اور مصنوعی ذہانت ( اے آئی) ڈیٹا سینٹرز کو بجلی فراہم کرنے کے لیے پہلے مرحلے میں 2 ہزار میگاواٹ بجلی مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حال ہی میں حکومت نے کرپٹو کرنسی کو قانونی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے. تاکہ ملک میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے، اس مقصد کے لیے. مارچ میں پاکستان کرپٹو کونسل. (پی سی سی) قائم کی گئی ہے، جس کا مقصد ملکی مالی نظام. میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل. اثاثوں کو ضم اور منظم کرنا ہے۔

وفاقی حکومت نے معروف کاروباری شخصیت بلال بن ثاقب کو وزیر خزانہ کا مشیر اعلیٰ برائے کرپٹو کونسل مقرر کیا ہے۔

وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پُرعزم منصوبہ پی سی سی کے تحت عمل میں لایا جا رہا ہے، جو وزارت خزانہ کی سرپرستی میں ایک سرکاری ادارہ ہے، اس منصوبے کا مقصد اضافی بجلی کو منافع بخش بنانا، ہائی ٹیک ملازمتیں پیدا کرنا، اربوں ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کو متوجہ کرنا. اور حکومتی آمدن میں نمایاں اضافہ کرنا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے. کہ بجلی کی اس تزویراتی تقسیم. سے پاکستان کے ڈیجیٹل انقلاب کے سفر میں ایک نیا سنگ میل قائم ہوا ہے، جس کے ذریعے اضافی توانائی کو اختراع، سرمایہ کاری. اور بین الاقوامی آمدن میں تبدیل کیا. جا رہا ہے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.