
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا مسعود ملک نے اپنے یہاں پہلی اولاد بیٹے. کو خوش آمدید کہا ہے۔
حارث رؤف کے یہاں بیٹے کی پیدائش سے متعلق خوشخبری کا اعلان ان کے ساتھی کھلاڑیوں شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے کیا ہے۔
اب حارث رؤف نے خود بھی اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔
حارث نے اپنے ننھے سے بیٹے کو اٹھائے ہوئے پہلی تصویر شیئر کی، اس تصویر میں حارث رؤف کی اہلیہ مزنا کا صرف ہاتھ. دیکھا جا سکتا ہے۔
بیٹے کا نام
کرکٹر نے اس پوسٹ کے .کیپشن میں مداحوں کو نومولود کے نام سے بھی آگاہ کیا ہے۔

حارث نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ مجھے اپنے. قیمتی بیٹے کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے، میں نے اپنے بیٹے کا نام ’محمد مصطفیٰ حارث‘ رکھا ہے۔
واضح رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر 2022.ء کو اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کیا تھا. جبکہ رخصتی و ولیمہ جولائی 2023ء میں ہوا تھا۔