جاپانی پاور ٹول کمپنی مکیتا نے حال ہی میں دنیا کا پہلا کورڈ لیس مائیکرو ویوو اوون متعارف کروایا ہے۔
اپنی نوعیت کا یہ پہلا پورٹیبل مائیکرو ویوو اوون دو بڑی بیٹریوں سے چلتا ہے۔ جبکہ یہ بیٹریاں ری چارج اور ناکارہ ہونے کی صورت میں تبدیل بھی کی جاسکتی ہیں۔
اس سے قبل سالوں سے اپریل فول کے حوالے سے آن لائن کارڈ لیس مائیکرو ویوو دکھائے جاتے تھے۔ لیکن اس مرتبہ اپریل میں اس مذاق نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔
مذکورہ بالا کمپنی نے فیصلہ کیا کہ مارکیٹ ریڈی بیٹری سے چلنے والا اوون متعارف کراکر سب کو حیرت زدہ کیا جائے۔ بیٹری سے چلنے والا یہ اوون کھانے پینے کی اشیا کو فوری طور پر دوبارہ گرم کرسکتا ہے۔
یہ 500 واٹ پاور 8 منٹ تک ڈلیور کرتا ہے۔ جس کے بعد یہ خود کار طور پر 350 واٹ کے کمتر موڈ پر آجاتا ہے۔ تاکہ بیٹری کی زندگی کو محفوظ رکھ سکے۔
اس کا وزن صرف 8 اعشار 8 کلوگرام ہے۔ اور یہ تقریباً 11 ریفریجریٹر لنچ یا ڈرنکس کو دو مکمل چارج XGT چالیس واٹ Max 8 Ah بیٹری سے گرم کرسکتا ہے۔