تین ہفتے میں رنگ گورا کرنے کا دعویٰ اور 15 لاکھ روپے جرمانہ: ’شار رخ کا اشتہار دیکھ کر یہ کریم خریدنے پر مجبور ہوا‘

کریم

تین ہفتے میں رنگ گورا کرنے والی ایک کریم کا اشتہار دیکھ کر سانولے رنگ کے نکھل جین کو اپنا گورا ہونے کا خواب پورا ہوتا ہوا نظر آیا۔ نکھل نے سنہ 2013 میں ایک اشتہار دیکھ کر 79 روپے کی یہ کریم خریدی۔

اشتہار میں دعوی کیا گیا تھا. کہ اس کریم کو صبح شام چہرے پر لگانے سے جلد کا رنگ تین ہفتے. میں سفید ہو جائے گا اور چہرا چمک جائے گا۔

انڈیا کے دارالحکومت نئی دہلی کے نکھل نے بڑی پابندی سے تین ہفتے تک چہرے پر ہی نہیں بلکہ اپنی. گردن پر بھی یہ کریم لگائی تاکہ چہرے سے لے کر گردن تک پوری جلد ایک جیسی نظر آئے. لیکن تین ہفتے کے استعمال کے بعد بھی. ان کی سانولی جلد میں کوئی فرق نہیں آیا اور ان کا اصل رنگ برقرار رہا۔

نکھل بہت مایوس ہوئے اور انھوں نے کریم بنانے والی کمپنی پر عدالت میں شکایت درج کرائی۔

کئی مرحلوں سے گزرنے کے بعد اب کنزیومر کمیشن نے یہ کریم بنانے والی کمپنی ’ایمامی کو گمراہ کن اشتہار بنانے اور پیکٹ پر استعمال کی ادھوری ہدایات درج کرنے کا قصوروار قرار دیتے ہوئے. 15 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

شاہ رخ خان برانڈ ایمبیسڈر

’ایمامی‘ کی کریم ’فیئر اینڈ ہینڈ سم‘ کے اشتہار میں اداکار شاہ رخ خان کو برانڈ ایمبیسڈر بنايا گیا۔ اشتہار کی پنچ لائن تھی ’گورا ہونے کا مطلب خوبصورت ہونا۔‘

نکھل جین نے اپنی شکایت میں کہا تھا. کہ ’میں شاہ رخ خان کا اشتہار دیکھ کر یہ کریم خریدنے پر مجبور ہو گیا۔ مجھے یہ خواب بیچا گیا تھا کہ گورا دکھائی دینے کا مطلب خوبصورت دکھائی دینا ہے۔ اس میں کہا گیا تھا کہ تین ہفتے میں گورا پن حاصل کیا جا سکتا ہے۔‘

سنہ 2015 میں صارفین کی ایک عدالت نے کمپنی کو گمراہ کن اشتہار دینے کا قصوروار دے کر جرمانہ عائد کیا لیکن کمپنی نے اس کے خلاف اپیل کی اور فیصلہ اس کے حق میں آیا۔

لیکن نکھل نے پھر بھی ہمت نہیں ہاری اور بالآخر دلی کے کنزیومر کمیشن نے اب ان کی شکایت کو درست قرار دیتے ہوئے ’ایمامی‘ پر 15 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا. اور حکم دیا کو وہ اس کریم کے پیکٹ پر اس طرح کے گمراہ کن دعوے اور ادھوری ہدایات درج نہ کرے۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.