بھارت سے آئی خاتون انجو نے اسلام قبول کر کے پاکستانی علاقے، دیر بالا کے رہائشی نصر اللّٰہ سے نکاح کر لیا۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی نے انجو. اور نصراللّٰہ کے نکاح کی تصدیق کر دی ہے۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ ڈویژن کے مطابق بھارتی خاتون نے اسلام قبول کر کے اپنا نام فاطمہ رکھ لیا ہے، دونوں کا نکاح ڈسٹرکٹ. اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ہوا۔
ڈی آئی جی مالاکنڈ کے مطابق بھارتی خاتون کو پولیس کی نگرانی. میں عدالت سے گھر منتقل کر دیا گیا ہے۔
انجو کا عدالت میں بیانِ حلفی:
بھارتی خاتون انجو نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیا ہے۔
انجو کا اپنے بیانِ حلفی میں کہنا ہے کہ میرا سابق نام انجو تھا اور عیسائی مذہب سے تعلق تھا، میں نے خوشی اور اپنی مرضی سے دین اسلام قبول کیا ہے، کسی کی جانب سے زبردستی نہیں، میں نصراللّٰہ کو پسند کرتی ہوں۔