بھارت کے ایک 30 سالہ آٹو رکشہ ڈرائیور کی قسمت اس وقت جاگ اٹھی جب اس کا اونم بمپر 2022 نامی لکی ڈرا (انعامی اسکیم) میں 25 کروڑ روپے کا انعام نکل آیا۔
انوپ نامی اس شخص کا تعلق ۔جنوبی ریاست کیرالا کے شہر۔ تھیرونمتھمپورم سے ہے۔ انوپ نے کیرالا اسٹیٹ لاٹریز ڈپارٹمنٹ کی اس انعامی اسکیم میں کامیابی کے بعد اب اپنا لاٹری ٹکٹس کا بزنس ایم اے لکی سینٹر کے نام سے شروع کر دیا ہے.
واضح رہے کہ انوپ اس بھاری بھرکم انعامی رقم جیتنے سے ۔قبل آٹو رکشہ ڈرائیور تھا۔ تاہم اس نے انعام نکلنے کے بعد بھی یہ کام نہیں چھوڑا تھا۔
لیکن اس کا کہنا ہے کہ جب سے انعام نکلا لوگ اس کے رکشے میں بیٹھنے کے بعد یہ کہہ کر کرایہ دینے سے انکار کردیتے تھے کہ اب مجھے رقم کی ضرورت نہیں۔ جس کے بعد میں نے رکشہ اپنے بھائی کو دے دیا۔ جو اسے چلا رہا ہے اور میں نے لاٹری بزنس شروع کر دیا ہے۔