پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بابر اعظم نے خانہ کعبہ کے سامنے سے احرام پہنے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی۔
بابر اعظم نے تصویر کے ساتھ پوسٹ میں لکھا کہ بارگاہِ خداوندی میں!
واضح رہے کہ رمضان کے مبارک مہینے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔
حارث رؤف، فہیم اشرف۔ افتخار احمد اور فخر زمان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سعودی عرب سے تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔