ایشین گیمز کے اسکواش مینز ایونٹ میں پاکستان ٹیم نے آخری گروپ میچ بھی باآسانی جیت لیا جس کے ساتھ ہی ناصرف پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی بلکہ اس کا ایک میڈل بھی یقینی ہوگیا ہے۔
آخری گروپ میچ میں پاکستان نے کویت کو 0-3 سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے عاصم خان، نور زمان اور ناصر اقبال نے کامیابیاں حاصل کیں۔
عاصم نے عبداللّٰہ المزائین کو 9-11، 7-9 اور 9-11 سے شکست دی. جبکہ نور زمان مصری کھلاڑی عمار الطمیمی کے خلاف 7-11، 6-11، 11-6 اور 11-13 سے فاتح ٹھہرے۔
پاکستان کے ناصر اقبال نے فلاح محمد کو سنسنی خیز مقابلے میں. 6-11، 8-11، 11-8، 11-9 اور 0-11 سے شکست دی۔
گروپ راؤنڈ میں پاکستان ناقابل شکست رہا ایشین اور سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے کہ سیمی فائنل تک رسائی کے ساتھ پاکستان کا ایک میڈل یقینی ہوگیا۔