بھارتی اداکارہ انوشکا شیٹی نے کہا کہ ‘باہوبلی’ مکمل کرنے کے بعد ایک پروجیکٹ کیلئے میرا وعدہ تھا اور اس کے بعد میں نے کچھ عرصے کا وقفہ لیا۔
انوشکا شیٹی نے فلم ‘باہوبلی’ میں اداکاری سے شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انوشکا شیٹی کا کہنا تھا. کہ یہ میرا اپنا انتخاب تھا، یہ وقفہ لینا اس وقت میری اشد ضرورت تھا، تب میں سمجھتی تھی. کہ وقفہ لینے کے بعد میں مستقبل کے پروجیکٹس پر مزید توجہ سے کام کرسکوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں لوگ ایسا نہیں کرتے لیکن مجھے واقعی میں کچھ وقت کا وقفہ درکار تھا۔
ان کا کہنا تھا. کہ میں نے اس وقفے میں کوئی اسکرپٹ نہیں سنی، سب کام بعد کیلئے چھوڑ دیے تھے۔