امریکی سرمایہ کاروں کا اعلی سطح کا وفد 2 روزہ دورے پرپاکستان میں ہے، اس دوران درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
سرکاری ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاروں کے وفد کی قیادت ٹیکساس ہیج فنڈ کے. منیجر اور ٹرمپ خاندان کے قریبی بزنس پارٹنر جینٹری بیچ کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت کے اقتدار سنبھالتے ہی سرمایہ کار وفد کا پاکستان آنا. انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے سے. دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، معاشی اور دو طرفہ تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی۔
دورے کے دوران پاکستان اور امریکا کے درمیان سرمایہ کاری کے کئی معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے ہیں۔
...
ریڈیو پاکستان نے رپورٹ کیا کہ وفد میں شامل اراکین بالخصوص جینٹری بیچ کی پاکستان آمد ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے، جینٹری بیچ ٹرمپ خاندان کے انتہائی قریبی ساتھی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ انتخابی مقابلوں میں پیش پیش رہے۔
امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ
امریکی حکومت آنے کے بعد کسی بھی امریکی وفد کا یہ پہلا دورہ ہے، امریکی وفد کی پاکستان آمد دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کی طرف اہم قدم ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا. کہ جینٹری بیچ نے حالیہ دنوں میں ایک تقریب کے دوران پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔
جینٹری بیچ نے اپنے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا تھا. کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط. اور باہمی تعاون پر مبنی بنائیں۔
0 0 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس کھیلے جانے والے ورلڈ کپ کے اہم ترین میچوں میں شمار کیے جانے والے پاکستان اور انڈیا کے میچ کے شیڈول میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ […]
0 0 سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا کے اس دور میں پہلے اخبار پڑھنے اور اب ٹی وی دیکھنے کا وقت بھی نہیں رہا۔ گیلپ اینڈ کیلانی پاکستان کے حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی […]
0 0 عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد پاکستان اب صحت عامہ کے شعبے میں تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے۔ آلودہ پانی کی وجہ سے پھیلنے والی […]