امریکا میں خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق وائرل ہونیوالی ویڈیو اصلی ہے

6
2

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں خلائی مخلوق، ’ایلین‘ کی موجودگی سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس لاس ویگاس سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک گھر کے باہر کچھ لوگوں کو ایک خلائی مخلوق کا سامنا کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ 

اس وائرل ویڈیو کے بارے میں بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا. کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

تاہم، کچھ روز قبل اس ویڈیو کا باغور جائزہ لینے والے ایک ماہر اسکاٹ روڈر نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ اس وائرل ویڈیو کو غور سے دیکھنے کے بعد اس بات سے بالکل انکار نہیں کیا جاسکتا. کہ یہ ویڈیو اصلی ہے. اور اس میں کوئی ترمیم نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ یہ ویڈیو ایک نوجوان نے گزشتہ سال 30 اپریل سے یکم مئی کے درمیان بنائی تھی۔

اس ویڈیو میں سرمئی اور سبز رنگ. کی ایک عجیب سی لمبی اور پتلی مخلوق دیکھی گئی جسے ایلین کہا جا رہا ہے۔

جس نوجوان نے ایلین کی ویڈیو بنائی اس نے پولیس کو رپورٹ میں بتایا کہ یہ مخلوق تقریباََ 8 سے 10 فٹ لمبی ہے، میں نے دنیا میں ایسی کوئی مخلوق پہلے نہیں دیکھی، اس کی بڑی بڑی چمکدار آنکھیں اور بڑا منہ ہے اس لیے سو فیصد یہ انسان نہیں بلکہ کوئی اور مخلوق ہے۔

اس بارے میں جب پولیس کو کال کرکے اطلاع دی گئی. تو پتہ چلا کہ لاس ویگاس میں جب .اس عجیب سی مخلوق کو دیکھا گیا تو اس وقت وہاں. ایک پولیس افسر نے بھی آسمان میں ایک پُراسرار روشنی دیکھی تھی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.