کینیڈین سائیکلسٹ رابرٹ مرے نے ہینڈز فری سائیکل چلا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق البرٹا کے سائیکلسٹ رابرٹ مُرے نے 130.29. کلومیٹر (80.95 میل) طویل فاصلے پر ہینڈز فری یعنی ہاتھ چھوڑ کر سائیکل چلا کر اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروا لیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق کینیڈین سائیکلسٹ نے .130 کلو میٹر سے زائد کا طویل سفر 5 گھنٹے اور 37 منٹ میں مکمل کیا۔
کینیڈین سائیکلسٹ. کے مطابق ان کا یہ ریکارڈ الزائمر سوسائٹی آف کیلگری کے لیے. چندہ اکٹھا کرنے کی مہم کا حصہ ہے۔
رابرٹ مرے کا کہنا ہے. کہ الزائمر کا مرض ان کے خاندان میں چلا آ رہا ہے، ان کی دادی بھی اسی موذی بیماری میں مبتلا تھیں، اس لیے بھی یہ ریکارڈ قائم کر کے چندہ جمع کرنا. ان کے لیے اہم تھا۔