
آرتھرائٹس یعنی گٹھیا کے مریض اکثر جوڑوں میں درد، سوجن اور اکڑن کے باعث یہ سوچتے ہیں کہ ورزش جاری رکھنی چاہیے یا مکمل آرام کرنا بہتر ہے۔
ماہرین کے مطابق گٹھیا. کے مریضوں کے لیے. ورزش اور آرام دونوں کے درمیان مناسب توازن ضروری ہے کیونکہ طویل عرصے تک جسمانی سرگرمی سے دور رہنے سے جوڑوں کی اکڑن اور پٹھوں کی کمزوری بڑھ سکتی ہے۔
ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ گٹھیا کی علامات کو قابو میں رکھنے کے لیے. مناسب اور باقاعدہ ورزش اہم کردار ادا کرسکتی ہے، لیکن ورزش کا انتخاب مریض کی جسمانی حالت، علامات اور بیماری کی نوعیت کو مدنظر رکھ کر کیا جانا چاہیے۔
ورزش کیوں ضروری ہے؟
گٹھیا ایک ہی بیماری کا نام نہیں بلکہ کئی ایسی کیفیات کا مجموعہ ہے جو جوڑوں کو متاثر کرتی ہیں، جن میں اوسٹیو آرتھرائٹس اور ریمیٹائڈ آرتھرائٹس وغیرہ شامل ہیں۔
مناسب جسمانی سرگرمی جوڑوں کی حرکت بہتر بنانے، ان کے اردگرد موجود پٹھوں کو. مضبوط کرنے اور جسمانی توازن برقرار رکھنے میں مدد دے سکتی ہے۔
اسی طرح مضبوط پٹھے متاثرہ جوڑوں پر پڑنے. والا دباؤ کم کرنے میں معاون ہوتے ہیں۔
ورزش وزن کو قابو میں رکھنے، نیند بہتر بنانے اور ذہنی کیفیت پر. مثبت اثر ڈالنے میں بھی مددگار ہوسکتی ہے۔
