کونڈم کے بغیر سیکس کرنے سے پھیلنے والا انفیکشن ’سوزاک‘ کیا ہے؟

انفیکشن

برطانیہ لوگوں کو غیر محفوظ سیکس سے پھیلنے والے انفیکشن ’گونوریا‘ یا ’سوزاک‘ سے بچاؤ کی ویکسین لگانے والا پہلا ملک بننے جا رہا ہے تاہم یہ ویکسین ہر کسی کے لیے نہیں ہو گی۔

اس ویکسینیشن پروگرام کی ترجیح ہم جنس پرست اور ایسے مرد ہیں جو عورتوں اور مردوں دونوں میں دلچسپی رکھتے ہیں، جن کے کئی لوگوں سے جنسی تعلق ہوں یا جنھیں ماضی میں جنسی تعلق سے پھیلنے والی کوئی بیماری (ایس ٹی آئی) ہو چکی ہو۔

یہ ویکسین 30 سے 40 فیصد موثر ہے تاہم برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کو امید ہے کہ اس سے بڑھتے ہوئے. انفیکشن کے کیسز کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

2023 میں برطانیہ میں 85 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے تھے جو سنہ 1918 کے بعد ریکارڈ کیے گئے. سب سے زیادہ کیسز ہیں۔

گونوریا کی ہمیشہ علامات ظاہر نہیں ہوتیں مگر ان میں درد، غیر معمولی ڈسچارج، سوزش اور بانجھ پن شامل ہے۔

ویکسین

ابھی یہ بتانا مشکل ہے کہ کتنے لوگ یہ ویکسین لگوائیں گے تاہم لندن کے امپیریل کالج کے اندازے کے مطابق اگر ویکسین مقبول ہو گئی تو اس سے ایک لاکھ کے قریب کیسز میں کمی آ سکتی ہے۔

،میکس کو پچھلے ایک سال میں دو مرتبہ سوزاک ہو چکا ہے

جنسی صحت کے لیے مہم چلانے والے میکس کو پچھلے ایک سال میں دو مرتبہ یہ انفیکشن ہو چکا ہے۔ انھوں نے بی بی سی نیوز بیٹ کو بتایا کہ وہ تو 100 فیصد یہ ویکسین لگوائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بہت زبردست خبر ہے۔ ’اس سے ہسپتالوں پر پڑنے والا دباؤ کم ہو گا۔‘

جنسی صحت کی سروس کے توسط سے ویکسینیشن اگست سے شروع کی جائے گی۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.