کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ کو سعودی عرب میں کن پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟

💬2
رونالڈو
رونالڈو اور انکی گرل فرينڈ

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد ان کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کو کچھ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ۔سعودی عرب میں جارجینا روڈریگز بھی دیگر غیر۔ ملکی خواتین کی طرح سخت قوانین پر عمل کرنے کی پابند ہوں گی۔

رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز کے لیے عوامی مقامات پر عبایا پہننا لازمی ہوگا جبکہ انہیں نامناسب کپڑے پہننے سے بھی گریز کرنا ہوگا۔

دونوں شخصیات کے لیے حرام مصنوعات درآمد اور اس کا استعمال سختی سے منع ہوگا۔

اسی طرح رمضان المبارک کے مہینے وہ عوامی جگہ پر کچھ کھا پی بھی نہیں سکیں گی۔

رونالڈو
رونالڈو

رپورٹس کے مطابق سیاحت سے متعلق چونکہ وہ۔ مسلمان نہیں ہیں جس کے باعث وہ مکہ اور مدینہ کے مقدس شہروں کا دورہ نہیں۔ کرسکیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق النصر سے معاہدہ کرنے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو ۔اس وقت اپنی گرل فرینڈ جارجینا روڈریگز اور بچوں کے ہمراہ دارالحکومت ریاض کے مہنگے ترین ہوٹل میں قیام پذیر ہیں۔

2 Comments

  1. Sau khi hoàn tất việc điền thông tin, bạn sẽ nhận được một mã xác minh qua email hoặc tin nhắn. 188V Anh em chỉ việc nhập mã này vào ứng dụng để hoàn tất quá trình đăng ký là xong. TONY06-22

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.