موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کراچی میں 7 سے 11 جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کردیا۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے. کہ اس وقت خلیج بنگال پر ہوا کا ایک کم دباؤ موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا یہ دباؤ گجرات آیا تو کراچی میں 9 سے 11 جولائی کو بارش متوقع ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ پہلے اسپیل کے دوران کراچی میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔
جواد میمن کا کہنا تھا. کہ کراچی میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔