پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔
فخر عالم نے لکھا ہے. کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے. اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
...
انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی. اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے. کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون سب سے اہم و ضروری ہے، جس کا اصل نقصان ہوا ہے، براہِ مہربانی تمام افراد چوکنا رہیں۔
انہوں نے یہ واضح نہیں کیا. کہ اس افسوسناک واقعے کے دوران وہ یا ان کے اہلِ خانہ گھر میں موجود تھے یا نہیں۔
فخر عالم کے مداحوں کی جانب سے. اس واقعے کی مذمت کی جا رہی ہے۔
2 0 مناظر: 136 معروف گلوکار علی ظفر نے خواتین کے عالمی دن پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں علی ظفر نے کہا کہ آج خواتین کے […]
2 مناظر: 126 اسلام آباد سے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز ٹورنٹو لینڈ کرنے کے فوراً بعد 2 سینئر فلائٹ اٹینڈنٹ کینیڈا میں غائب ہو گئے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے. مطابق ترجمان پی […]
مناظر: 124 پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی ضلع گنز سے 18 کروکر مچھلیاں پکڑنے والے ماہی گیر خوش قسمت بھی تھے اور بد قسمت بھی۔ ان کی خوش قسمتی کی وجہ یہ تھی کہ […]