آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو میں پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی۔
آئی سی سی قانون کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔
تاہم اب سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے. کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق چلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہی ہوگا۔
قوانین
کرکٹ ویب سائٹ ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا. کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی قوانین کی پابندی کرے گی۔ ہم آئی سی سی احکامات پر عمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے پالیسیوں پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے. منظور شدہ ’لوگو‘ استعمال کرنا لازمی ہے۔ تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کےلیے بھیجتی ہیں، ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ ہونے پر کٹ کو مسترد کردیا جاتا ہے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ کرنا. ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔
مناظر: 92 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے. کہ پاکستانی حکومت سالانہ مالیاتی بجٹ اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن کے دورے سے قبل پنشن کی بڑھتی ہوئی ادائیگیوں کو کم کرنے کے لیے. سرکاری […]
مناظر: 92 ضلع شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے ایک کیپٹن سمیت 5 جوان شہید۔ جبکہ دو الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 5 دہشت گرد بھی مارے […]
2 مناظر: 39 کمپیوٹر سائنسدان راجیش پی این راؤ کو ہر ہفتے لوگوں کی جانب سے ای میلز موصول ہوتی ہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انھوں نے ایک ایسے قدیم رسم الخط […]