آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کےلیے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پر ایونٹ کے لوگو میں پاکستان کا نام لکھا ہوگا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے نام کیساتھ ’لوگو‘ والی شرٹ پہننے کی تصدیق کردی۔
آئی سی سی قانون کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے منظور شدہ لوگو استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم کی جرسی پر پاکستان کا نام نہیں لکھا ہوگا۔
تاہم اب سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ دیواجیت سائیکیا کا کہنا ہے. کہ ہم آئی سی سی کی گائیڈلائنز کے مطابق چلیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی جرسی پر ایونٹ کا آفیشل لوگو ہی ہوگا۔
قوانین
کرکٹ ویب سائٹ ساتھ بات چیت کرتے ہوئے سیکریٹری بی سی سی آئی کا کہنا تھا. کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی قوانین کی پابندی کرے گی۔ ہم آئی سی سی احکامات پر عمل کریں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پی سی بی نے پالیسیوں پر عمل درآمد پر زور دیا تھا۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق تمام ٹیموں کےلیے. منظور شدہ ’لوگو‘ استعمال کرنا لازمی ہے۔ تمام ٹیمیں پلیئنگ اور ٹریننگ کٹس آئی سی سی کو منظوری کےلیے بھیجتی ہیں، ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ ہونے پر کٹ کو مسترد کردیا جاتا ہے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق ’لوگو‘ کا درست استعمال نہ کرنا. ریگولیشن کی خلاف ورزی ہوگی۔
1 مناظر: 162 انڈیا کی ریاست اترپردیش کے معروف شہر فیروز آباد کو ’شیشے اور کانچ‘ کا دارالحکومت کہا جاتا ہے۔ جو روایتی کانچ کی چوڑیاں تیار کرنے کے لیے سب سے مشہور ہے۔ لیکن […]
1 مناظر: 121 پاکستان نے ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں اپنی دو وکٹیں گنوا دی ہیں. جن میں ایک بڑی وکٹ بابر اعظم کی بھی شامل ہے۔ اب تک پاکستان نے 11 اووروں میں […]
مناظر: 183 انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے کھمم ضلع میں ایک 80 کلومیٹر (49.7 میل) سڑک کے دونوں طرف پام آئل کے باغات ہیں۔ ناگارجونہ بھی یہاں کے ان کئی کسانوں میں شامل ہیں […]