
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اتوار کو بتایا ہے کہ صارفین 11 سے 18 مئی تک سب میرین کیبل کی مینٹیننس ورک کی وجہ سے انٹرنیٹ میں رکاوٹ کا سامنا کر سکتے ہیں۔
پی ٹی سی ایل نے سوشل پلیٹ فارم X ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ "انٹرنیشنل کیبل کنسورشیم کے ذریعے ایک خرابی کی مرمت کے لیے. ہماری ایک سب میرین کیبل پر مینٹیننس کا کام پلان کیا گیا ہے۔”
کمپنی نے بتایا کہ یہ کام 11 مئی سے شروع ہوگا. اور 18 مئی تک جاری رہ سکتا ہے. پی ٹی سی ایل نے کہا کہ "اس مدت کے دوران صارفین کو شام کے اوقات میں انٹرنیٹ. سروس میں خرابی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔”
ریاست کے زیر انتظام ٹیلی کام کمپنی تین انڈر سی آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورکس کا انتظام کرتی ہے. جو پاکستان کو بین الاقوامی انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرتے ہیں۔
پاکستان میں انٹرنیٹ صارفین کو سب میرین کیبلز میں بار بار ہونے. والی خرابیوں کی وجہ سے اکثر سروس میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
