پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پانچویں میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔
سیریز کے پہلے دونوں میچ پاکستان اور دیگر دو نتیجہ خیز مقابلے نیوزی لینڈ نے جیتے۔ جب کہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا یوں یہ سیریز دو دو سے برابر ہو گئی۔
ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو ایک بار پھر کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی جوڑی نے پاکستان کی اننگز کا آغاز کیا۔
دونوں نے جلد سکور کرنے کی کوشش شروع کی تو پانچ اوور میں پاکستان کا سکور 50 پر پہنچا کر ہی دم لیا اور پھر بابراعظم مڈ وکٹ پر ایک بڑی شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔
جن کے بعد باری کرنے آئے محمد حارث جن کو اس میچ میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔ لیکن اپنی پہلی ہی گیند پر حارث ایک جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے۔
ان دونوں بلے بازوں کی وکٹیں بلیئر ٹکنر نے حاصل کیں۔
حارث کے بعد بیٹنگ کرنے آئے صائم ایوب جو حارث کی طرح صفر پر ہی آؤٹ ہو گئے۔
یہاں افتخار احمد نے محمد رضوان کا ساتھ نبھاتے ہوئے پاکستان کا سکور 123 تک پہنچایا۔ جس کے بعد افتخار احمد 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
افتخار کے بعد عماد وسیم اور محمد رضوان نے پاکستان کا سکور 191 تک پہنچا دیا۔
عماد وسیم جو 14 گیندوں پر 31 رنز بنا چکے تھے محمد رضوان کی سینچری کو ممکن بناتے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ لیکن محمد رضوان مقررہ 20 اوورز کے اختتام پر 98 رنز بنا سکے۔ اور دو رنز کے فرق سے اپنی دوسری ٹی ٹوئنٹی سینچری نہ بنا سکے۔
نیوزی لینڈ کی بيٹنگ
نیوزی لینڈ کی جانب سے بلیئر ٹکنر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی بولنگ شروع ہوئی تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے پہلے اوور میں ایک نہیں بلکہ دو وکٹیں حاصل کر کے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔
ان کے پہلے ہی اوور میں کپتان ٹام لیتھم اور ول ینگ پویلین کی راہ پر چل نکلے۔
چیڈ بوویس نے جارحانہ انداز اپنانے کی کوشش کی لیکن۔ وہ بھی 19 رنز بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے۔
ابتدائی نقصان کے بعد ڈیرل میچل اور مارک چیپمین کی جوڑی نے نیوزی لینڈ کے اننگز کو آگے بڑھاتے ہوئے 73 تک پہنچایا تو میچل بھی اپنی وکٹ کھو بیٹھے۔
جس کے بعد مارک چیپمین نے اپنی فارم کو جاری رکھتے۔ ہوئے سینچری بنائی اور نیوزی لینڈ کو میچ میں واپس لے آئے۔ انہوں نے 57 گیندوں پر 104 رنز بنائے۔
ان کا ساتھ نبھانے والے جیمز نیشم نے 25 گیندوں پر 45 رنز بنا۔ کر نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔