
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی ماڈل کی قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کر دیا ہے، جو کمپنی کی 35ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے۔
ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے پاکستان میں ٹویوٹا یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی ماڈل کی. قیمت میں بھاری کمی کا اعلان کیا ہے. جو کمپنی کی 35ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ ہے۔
یہ اقدام ہونڈا نشاط موٹرز کی. جانب سے حالیہ دنوں میں ہونڈا ایلنٹرا 1.6L کے اسپیشل ایڈیشن کے اجراء کے چند روز بعد سامنے آیا ہے. جس کی ایکس فیکٹری قیمت 64 لاکھ 49 ہزار روپے رکھی گئی تھی. جو یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی بلیک انٹیریئر واریئنٹ کی پرانی قیمت کے برابر تھی۔
ٹویوٹا کی تازہ ترین قیمت میں ترمیم کو مارکیٹ میں ہونڈا ایلنٹرا اسپیشل ایڈیشن کے مقابلے میں ایک جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے. جس میں متعدد پریمیم فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔
نئی قیمت
کمپنی کی جانب سے جاری نئی قیمتوں کے مطابق، یارس 1.5 اے ٹی آئی وی ایکس سی وی ٹی. بلیک انٹیریئر واریئنٹ کی قیمت میں 4 لاکھ روپے کی کمی کی گئی ہے. اس واریئنٹ کی پرانی ایکس فیکٹری قیمت 64 لاکھ 49 ہزار روپے تھی، جو اب 60 لاکھ 49 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی واریئنٹ کے بیج انٹیریئر ورژن کی قیمت میں 3 لاکھ 90 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے. جس کی قیمت 63 لاکھ 89 ہزار روپے سے کم ہو کر 59 لاکھ 99 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
ٹویوٹا نے بتایا ہے کہ یہ نظرثانی شدہ قیمتیں محدود مدت کے لیے پیش کی جا رہی ہیں. اور سٹاک کی دستیابی کے تابع رہیں گی۔
