پاکستان میں شمسی توانائی کا انقلاب جس نے حکومت کو مشکل میں ڈال دیا

💬0

فیصل شہزاد اپنے دیہی پنجاب کے گھر کو مکمل طور پر خود کفیل بنانے کے لیے مزید کئی سولر پینلز خریدنا چاہتے ہیں

شادی کے صرف تین ماہ بعد دیہی پنجاب میں فیصل شہزاد کا گھر دلہن کے خاندان کی جانب سے دیے گئے جہیز سے بھرا ہوا ہے۔ زیورات، چمکتی ہوئی چاندی کی اشیا، صوفے اور ایک ایئر کنڈیشنر تو موجود ہیں، لیکن ان کے نزدیک سب سے قیمتی تحفہ وہ 340 واٹ کا سولر پینل ہے جو بستر کے نیچے محفوظ رکھا گیا ہے۔

فیصل شہزاد کہتے ہیں. کہ ’گرمیوں میں ہم اسے صبح آٹھ بجے سے شام تک استعمال کرتے تھے. اور دن کے وقت ہمیں گرڈ کی بجلی. کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی۔ ہم اپنا ایئر کولر سارا دن اسی پر چلاتے تھے۔

پاکستان میں گذشتہ چند برسوں کے دوران سولر توانائی کے استعمال میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ درآمد شدہ سولر پینل اب گھروں کی چھتوں، ہسپتالوں، زرعی زمینوں اور صنعتی علاقوں سمیت ملک بھر میں عام دکھائی دیتے ہیں۔

توانائی کے شعبے پر تحقیق کرنے والے ادارے ’رینیوایبلز فرسٹ‘ کے مطابق 2018 سے 2025 کے. درمیان پاکستان میں شمسی توانائی سے پیدا ہونے. والی بجلی کا حصہ ایک فیصد سے بڑھ کر 28 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ اب تقریباً 70 لاکھ گھرانوں میں سولر پینل نصب ہیں۔

سولر پینل

فیصل شہزاد کہتے ہیں کہ پہلے شادیوں میں موٹر سائیکلیں یا دیگر گھریلو سامان تحفے میں دیا جاتا تھا، لیکن اب حالات بدل چکے ہیں۔

’اب لوگ سولر پینل اور ایئر کولر تحفے میں دیتے ہیں۔ یہ تقریباً ہر گھر کی ضرورت بن چکے ہیں۔‘

اگرچہ شہزاد کے گھر میں سولر پینل موجود ہیں، تاہم وہ اپنی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے. اب بھی قومی گرڈ پر انحصار کرتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے. کہ وہ اپنے اور اپنے بھائیوں کے خاندانوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، جہاں بیک وقت کئی برقی آلات استعمال ہوتے ہیں۔

پاکستان جیسے ملک میں، جہاں اوسط ماہانہ آمدنی 40 ہزار روپے. سے بھی کم ہے، بجلی کے بڑھتے ہوئے بل کئی خاندانوں کے لیے بڑا بوجھ بن چکے ہیں۔ بہت سے گھروں کے. ماہانہ بل 15 سے 18 ہزار روپے تک پہنچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے. لوگ متبادل توانائی کے. ذرائع کی جانب تیزی سے مائل ہو رہے ہیں۔

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.