
اسلام آباد : نادرا نے بائیو میٹرک ڈیٹا کا مکمل کنٹرول صارفین کے ہاتھ میں دے دیا، ’بلاک بائیو میٹرک ڈیٹا ایکسیس‘ کے تحت صارف کی اجازت کے بغیر تصدیق ممکن نہیں ہوسکے گی۔
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاک آئی ڈی موبائل ایپ. میں ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے صارف اپنے بائیو. میٹرک ڈیٹا تک رسائی کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔
ترجمان نادرا کے مطابق ’بلاک بائیومیٹرک ڈیٹا ایکسیس‘ فیچر فعال کرنے کے بعد کسی. بھی ادارے یا مقام پر صارفین کے فنگر پرنٹس یا چہرے کے ذریعے بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوسکے گی، جب تک صارف خود موبائل ایپ. میں جا کر اس کی اجازت نہ دے۔

Really appreciate the easy registration process. I was able to get started in just a couple of minutes. Highly recommend xx88kjc