پاکستان آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی کرے گا

💬0
کرکٹ

لاہور، 7 مئی 2026: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ آسٹریلوی ٹیم 23 مئی کو اسلام آباد پہنچے گی جبکہ پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

تمام تینوں ون ڈے میچز مقامی وقت کے مطابق شام 4:30 بجے شروع ہوں گے. جبکہ ٹاس 4 بجے ہوگا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان یہ دو طرفہ ون ڈے سیریز مارچ/اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ آسٹریلوی ٹیم اس سال جنوری/فروری میں. تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے پاکستان آئی تھی، جسے میزبان ٹیم نے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں 3-0 سے جیت لیا تھا۔

آسٹریلیا نے رواں سال پاکستان میں. آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز بھی کھیلے تھے، جن میں 22 فروری کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم. میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹوں. سے فتح حاصل کی تھی۔

سیریز شیڈول (تمام میچز شام 4:30 بجے شروع):

  • 23 مئی — آسٹریلیا کا اسلام آباد پہنچنا
  • 30 مئی — پہلا ون ڈے، راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم
  • 2 جون — دوسرا ون ڈے، قذافی سٹیڈیم، لاہور
  • 4 جون — تیسرا ون ڈے، قذافی سٹیڈیم، لاہور

تبصرہ کريں

آپکی ای ميل پبلش نہيں نہيں ہوگی.