پاکستان کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی پی ایس ایل ختم ہونے کے فوری بعد عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے تھے۔
بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد رمضان کے مقدس مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے تھے. جس کے بعد سے کھلاڑیوں کی وہاں سے ویڈیوز اور تصاویر سامنے آرہی ہیں۔
افتخار احمد نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ مسجد نبویؐ سے افطار کی ویڈیو سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔
علاوہ ازیں افتخار احمد نے افطار کے بعد مدینہ کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔
اس سے قبل قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت. نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔