پاکستانی فلمساز ضرار خان کی ہارر فلم ’اِن فلیمز‘ بین الاقوامی فیچر فلم کی کیٹیگری کے لیے آسکر ایوارڈ کی دوڑز میں شامل ہوگئی ہے، فلم کا پریمیئر رواں سال مئی میں ’کانز فلم فیسٹیول‘ کے عالمی میلے میں ہوا تھا۔
یہ فلم انعم عباس نے پروڈیوس کی ہے جبکہ شانت جوشی، ٹوڈ براؤن اور میکسم کوٹری فلم کے ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں جبکہ فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے. اور انہوں نے ہی ہدایت کاری کے کام سرانجام دیے ہیں۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈ کے لیے. ان فلیمز کی نامزدگی جمع کروادی ہے۔
پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن محمد علی کا کہنا تھا. کہ ’چیئرمین کے طور پر یہ بہت فخرکی بات ہے کہ ہم نے ’ان فلیمز‘ کو 96ویں اکیڈمی ایوارڈز میں. بین الاقوامی فیچر کیٹیگری کے لیے جمع کروادیا ہے۔‘
آسکر کے لیے منتخب
انہوں نے کہا کہ ’فلم کو آسکر کے لیے منتخب کرنے کا فیصلہ پاکستانی سنیما کے لیے اہم قدم ہے، ’ان فلیمز‘ واضح مثال ہے. کہ پاکستانی فلمیں بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے جھنڈے گاڑھ رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’میں بہت مشکور ہوں کہ پاکستان آسکر کمیٹی نے ہماری فلم کو تسلیم کیا ہے، فی الحام پاکستان میں فلم کی self-distributing ہم خود کر رہے ہیں. کیونکہ اگرچہ مقامی سنسر. بورڈ کی جانب سے منظوری مل گئی تھی. لیکن لوکل ڈسٹری بیوٹرز کی جانب سے اسے متنازع سمجھا گیا۔‘
انہوں نے یہ بھی بتایا. کہ رواں سال ’ان فلیمز‘ نے عالمی سنیما گھروں میں خوب پذیرائی سمیٹی ہے. جن میں کانز فلم فیسٹول، ٹی آئی ایف ایف، سٹجز، بوسان ٹو ریڈ سی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ سال سال پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کی جیوری میں اداکار احمد علی اکبر، ہدایت کار بلال لاشاری، سماجی کارکن اور مصنفہ فاطمہ بھٹو، اداکار فواد خان، ایونٹ منیجر فریحہ الطاف، فلمساز حیا فاطمہ اقبال، فلمساز مدیحہ سید، ہدایت کار مہرین جبار، اداکار نادیہ افگن اور ہدایت کار صائم صادق شامل ہیں۔
’ان فلیمز‘ کی کہانی
’ان فلیمز‘ کی کہانی ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے. جو گھر کے مرد سرپرست کی موت کے بعد زندگی کو آگے بڑھانے کے دوران مشکلات اور مسائل کا سامنا کرتی ہیں۔
فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے. جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔
فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے. اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی. اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار. بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔
فلم کی مرکزی اداکارہ بختاور مظہر پلیجو ہیں. جو کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر اور سابق وزیر ثقافت سندھ سسی پلیجو کی بہن ہیں۔
ماضی میں فلم کی کامیابیاں
’ان فلیمز‘ کو 19 اور 20 مئی کو سب سے بڑے فلمی میلے ’کانز فلم فیسٹیول‘ میں نمائش کے لیے پیش کیا گیا تھا، پریمیئر کے دوران فلم کی کاسٹ میں. شامل پاکستانی اداکار عدنان شاہ ٹیپو بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہال میں موجود تھے۔
اس فلم کی کاسٹ میں اداکارہ رمیشہ نوال، بختاور مظہر، عمیر جاوید اور سینئر اداکار عدنان شاہ ٹیپو شامل ہیں۔
کانز فیسٹیول کے عالمی میلے میں موجود ناظرین کی جانب سے فلم کو سراہا گیا. اور ہال تالیاں سے گونج اٹھا تھا۔
’کانز فلم فیسٹیول‘ کے بعد 7 ستمبر کو ’ان فلیمز‘ کو ’ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول‘ میں بھی پیش کیا گیا تھا۔
منفرد کہانی کی بدولت پاکستانی نژاد فلم پروڈیوسر. کی فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی لیکن فلم ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔
’ان فلیمز‘ کو تاحال پاکستان سمیت کسی دوسرے ملک میں بڑے پردے پر ریلیز نہیں کیا گیا، تاہم اسے فلم فیسٹیول میں پیش کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔